Sahih Al Bukhari 117

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا:ہمیں الحکم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے سعید بن جبیر سے سنا از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، انہوں نے کہا:

میں ایک رات اپنی خالہ کے پاس رہا، جن کا نام حضرت میمونہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا ہے، جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ ہیں اور اس رات نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھی، پھر آپ اپنے گھر آگئے، پھر آپ نے چار رکعات نماز پڑھی، پھر آپ سو گئے، پھر آپ کھڑے ہو گئے، پھر آپ نے فرمایا: چھوٹا لڑکا سو گیا؟ یا کوئی اور کلمہ اس کے مشابہ فرمایا، پھر آپ (نماز کے لیے) کھڑے ہو گئے، سو میں آپ کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا، پس آپ نے مجھے دائیں جانب کر دیا، آپ نے پانچ رکعات نماز پڑھی، پھر دو رکعت نماز پڑھی، پھر آپ سو گئے، حتیٰ کہ میں نے آپ کے خراٹے لینے کی آواز سنی، پھر آپ نماز کے لیے باہر آ گئے۔

حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَكَمُ قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ

بِتُّ فِي بَيْتِ خَالَتِي مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ، زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ، وَكَانَ النَّبِيُّ ﷺ عِنْدَهَا فِي لَيْلَتِهَا، فَصَلَّى النَّبِيُّ ﷺ الْعِشَاءَ، ثُمَّ جَاءَ إِلَى مَنْزِلِهِ، فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ نَامَ، ثُمَّ قَامَ، ثُمَّ قَالَ: نَامَ الْغُلَيِّمُ؟ أَوْ كَلِمَةً تُشْبِهُهَا، ثُمَّ قَامَ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ، فَصَلَّى خَمْسَ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ نَامَ حَتَّى سَمِعْتُ غَطِيطَهُ، أَوْ خَطِيطَهُ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 117