ہمیں ابو نعیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سیف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے مجاہد سے سنا، وہ بیان کرتے تھے کہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنے گھر آئے، انہیں بتایا گیا کہ یہ رسول اللہ ﷺ کعبہ میں داخل ہوئے ہیں، حضرت ابن عمر نے کہا: میں آگے بڑھا تو رسول اللہ ﷺ کعبہ سے نکل چکے تھے اور میں نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو دروازے کے پاس کھڑے ہوئے دیکھا، میں نے پوچھا: اے بلال! کیا رسول اللہ ﷺ نے کعبہ میں نماز پڑھی ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں! میں نے پوچھا: کہاں پر؟ انہوں نے کہا: ان دوستونوں کے درمیان، پھر آپ کعبہ سے نکل گئے، پھر اس کے دروازہ پر دو رکعت نماز پڑھی۔
امام ابو عبداللہ بخاری نے بیان کیا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے رسول اللہ ﷺ نے چاشت کی دو رکعت نماز پڑھنے کی وصیت کی، اور حضرت عتبان رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ ﷺ اور حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما صبح کو دن چڑھنے کے بعد میرے ہاں آئے اور ہم نے آپ کے پیچھے صف بنائی، پھر آپ نے دو رکعت نماز پڑھائی۔
حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَلِيمٍ الزُّرَقِيِّ سَمِعَ أَبَا قَتَادَةَ بْنَ رِبْعِيٍّ الْأَنْصَارِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلَا يَجْلِسْ حَتَّى يُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 1167