امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں صدقہ نے حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں: ہمیں ابن عیینہ نے خبر دی از معمر از زہری از ھند از ام سلمہ و عمرو و یحییٰ بن سعید از زہری از ھند از ام سلمہ رضی اللہ عنہا وہ بیان کرتی ہیں کہ
ایک رات نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے تو آپ نےفرمایا: سبحان اللہ! آج رات کیا کیا فتنے نازل کیے گئے ہیں! اور کیا کیا خزانے کھولے گئے ہیں، حجروں والیوں کو بیدار کرو بہت سی عورتیں جو دنیا میں ملبوس ہوتی ہیں، آخرت میں برہنہ ہوں گی۔
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ هِنْدٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ وَعَمْرٍو وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ هِنْدٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتِ
اسْتَيْقَظَ النَّبِيُّ ﷺ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقَالَ: سُبْحَانَ اللهِ، مَاذَا أُنْزِلَ اللَّيْلَةَ مِنَ الْفِتَنِ، وَمَاذَا فُتِحَ مِنَ الْخَزَائِنِ؟ أَيْقِظُوا صَوَاحِبَاتِ الْحُجَرِ، فَرُبَّ كَاسِيَةٍ فِي الدُّنْيَا عَارِيَةٍ فِي الْآخِرَةِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 115