امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن بکیر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از یونس از ابن شہاب، انہوں نے کہا: مجھے الہیثم بن ابی سنان نے خبر دی، انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ اپنے قصوں کو بیان کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرنے لگے، آپ نے فرمایا:
تمہارے بھائی عبداللہ بن رواحہ کوئی فضول بات نہیں کہتے، وہ یہ شعر کہتے ہیں: ہم میں اللہ کے رسول ہیں جو اللہ کی کتاب پڑھتے ہیں، جب صبح پو پھٹ کر روشن ہوتی ہے، انہوں نے ہماری گمراہی کے بعد ہمیں ہدایت دکھائی، سو ہمارے دل ان پر ایمان لانے والے ہیں، انہوں نے جو کہا وہ ہو گیا، وہ رات اسی حال میں گزارتے ہیں کہ ان کا پہلو بستر سے دور ہوتا ہے، جب کہ نیند کی وجہ سے مشرکین پر بستر بھاری ہوتے ہیں۔
یونس کی عقیل نے متابعت کی ہے اور زبیدی نے کہا: مجھے زہری نے خبر دی از سعید اور الاعرج از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي الْهَيْثَمُ بْنُ أَبِي سِنَانٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ وَهُوَ يَقْصُصُ فِي قَصَصِهِ وَهُوَ يَذْكُرُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِنَّ أَخًا لَكُمْ لاَ يَقُولُ الرَّفَثَ. يَعْنِي بِذَلِكَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ وَفِينَا رَسُولُ اللَّهِ يَتْلُو كِتَابَهُ إِذَا انْشَقَّ مَعْرُوفٌ مِنَ الْفَجْرِ سَاطِعُ أَرَانَا الْهُدَى بَعْدَ الْعَمَى فَقُلُوبُنَا بِهِ مُوقِنَاتٌ أَنَّ مَا قَالَ وَاقِعُ يَبِيتُ يُجَافِي جَنْبَهُ عَنْ فِرَاشِهِ إِذَا اسْتَثْقَلَتْ بِالْمُشْرِكِينَ الْمَضَاجِعُ تَابَعَهُ عُقَيْلٌ. وَقَالَ الزُّبَيْدِيُّ أَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ سَعِيدٍ وَالأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه.
Reference: Sahih Al Bukhari 1155