Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1154

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں صدقہ بن الفضل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں الولید نے خبر دی از الاوزاعی، انہوں نے کہا: مجھے عمیر بن ہانیء نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے جنادہ بن ابی امیہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے حضرت عبادہ بن الصامت رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی از نبی صلی اللہ علیہ وسلم، آپ نے فرمایا:

جو شخص رات کو بیدار ہو کر یہ دعا پڑھے: اللہ کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے حمد ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور اللہ سبحان ہے (ہر عیب سے پاک ہے)، اللہ کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ کی مدد کے بغیر گناہ سے بچنا ممکن ہے نہ نیکی کی طاقت، پھر کہے: اے اللہ! میری مغفرت فرما، یا کوئی اور دعا کرے تو اس کی دعا قبول ہوگی، پھر اگر وضو کرے تو اس کی نماز قبول ہوگی۔

حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ، أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ هُوَ ابْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَيْرُ بْنُ هَانِئٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي جُنَادَةُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ، حَدَّثَنِي عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

قَالَ: مَنْ تَعَارَّ مِنَ اللَّيْلِ فَقَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، الْحَمْدُ لِلَّهِ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، أَوْ دَعَا، اسْتُجِيبَ لَهُ، فَإِنْ تَوَضَّأَ وَصَلَّى، قُبِلَتْ صَلَاتُهُ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1154