Sahih Al Bukhari 1151

امام بخاری روایت کرتے ہیں: اور عبداللہ بن مسلمہ نے کہا از امام مالک از ہشام بن عروہ از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، وہ بیان کرتی ہیں کہ

میرے پاس بنو اسد کی ایک عورت تھی، پس میرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو آپ نے پوچھا: یہ کون ہے؟ میں نے بتایا کہ یہ فلاں عورت ہے، یہ رات بھر نہیں سوتی، اس کی نماز کا بہت چرچا ہے، آپ نے فرمایا: چھوڑو! تم اتنا عمل کرو جس کی تم طاقت رکھتے ہو کیونکہ اللہ اس وقت تک نہیں اکتاتا جب تک تم نہ اکتاؤ۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا

قَالَتْ كَانَتْ عِنْدِي امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي أَسَدٍ فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَنْ هَذِهِ؟ قُلْتُ: فُلَانَةُ لَا تَنَامُ بِاللَّيْلِ. فَذُكِرَ مِنْ صَلَاتِهَا، فَقَالَ: مَهْ، عَلَيْكُمْ مَا تُطِيقُونَ مِنْ الْأَعْمَالِ، فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1151