Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1146

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو الولید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی اور مجھے سلیمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از ابی اسحاق از الاسود انہوں نے بیان کیا کہ

میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات کو کس طرح نماز پڑھتے تھے؟ حضرت عائشہ نے بتایا کہ آپ رات کے اول حصہ میں سوتے اور آخری حصہ میں قیام کرتے، پس نماز پڑھتے، پھر اپنے بستر کی طرف لوٹ آتے، پھر جب مؤذن اذان دیتا تو آپ جلدی سے اٹھتے، پس اگر آپ کو حاجت ہوتی تو غسل کرتے ورنہ وضو کر کے گھر سے نکل جاتے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْأَسْوَدِ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا

كَيْفَ كَانَتْ صَلَاةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ قَالَتْ كَانَ ينامُ أَوَّلَهُ وَيَقُومُ آخِرَهُ فَيُصَلِّي ثُم يَرجِعُ إِلَى فِرَاشِهِ فَإِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذّن وَثَبَ فَإِنْ كَانَ بِهِ حَاجَةٌ اغْتَسَلَ وَإِلَّا تَوَضَّأَ وَخَرَجَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1146