امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو الاحوص نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں منصور نے حدیث بیان کی از ابو وائل از حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ، انہوں نے بیان کیا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص کا ذکر کیا گیا، پس بتایا گیا کہ وہ شخص صبح تک سوتا رہتا ہے، نماز کے لیے نہیں اٹھتا، آپ نے فرمایا: شیطان اس کے کان میں پیشاب کر دیتا ہے۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ قَالَ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
قَالَ ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَقِيلَ مَا زَالَ نَائِمًا حَتَّى أَصْبَحَ مَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ، فَقَالَ: بَالَ الشَّيْطَانُ فِي أُذُنِهِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1144