امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں حفص بن عمر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں خالد بن عبداللہ نے حدیث بیان کی از حصین از ابی وائل از حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو تہجد کے لیے اٹھتے تو اپنے منہ کو مسواک سے ملتے۔
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا قَامَ لِلتَّهَجُّدِ مِنَ اللَّيْلِ يَشُوصُ فَاهُ بِالسِّوَاكِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1136