Sahih Al Bukhari 1132

امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے عبدان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے خبر دی از شعبہ از اشعث‘ انہوں نے کہا: میں نے اپنے والد سے سنا‘ انہوں نے کہا: میں نے مسروق سے سنا‘ انہوں نے کہا:

میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کون سا عمل زیادہ محبوب تھا؟ حضرت عائشہ نے فرمایا: جو دائمی ہو، میں نے پوچھا: آپ (صبح) کس وقت اٹھتے تھے؟ حضرت عائشہ نے فرمایا: جب مرغ اذان دیتا تھا۔

ہمیں حدیث بیان کی محمد بن سلام نے‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو الاحوص نے خبر دی از الاشعث‘ انہوں نے کہا: جب آپ مرغ کی اذان سنتے تو کھڑے ہو کر نماز پڑھتے۔

حَدَّثَنِي عَبْدَانُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَشْعَثَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ سَمِعْتُ مَسْرُوقًا قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا

أَيُّ الْعَمَلِ كَان أَحَبَّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْه وسَلَّمَ قَالَتْ الدَّائِمُ قُلْتُ مَتَى كَانَ يَقُومُ قَالَتْ كَانَ يَقُومُ إِذَا سَمِعَ الصَّارِخَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1132