امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از ابن شہاب از عروہ ابن الزبیر از حضرت عائشہ ام المؤمنین رضی اللہ عنہا، وہ بیان کرتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات مسجد میں نماز پڑھی، پس لوگوں نے آپ کی نماز کے ساتھ نماز پڑھی، پھر اگلی رات بھی آپ نے نماز پڑھی، پس بہت لوگ ہو گئے، پھر تیسری یا چوتھی رات کو بھی لوگ جمع ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف نہیں نکلے، پھر جب صبح ہوئی تو آپ نے فرمایا: بے شک میں نے دیکھ لیا جو تم نے کیا تھا اور تمہاری طرف نکل کر آنے کے لیے مجھے صرف اس چیز نے منع کیا تھا کہ مجھے یہ خوف تھا کہ یہ نماز تم پر فرض کر دی جائے گی، اور یہ رمضان کا واقعہ ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
أَنَّ رسولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صلّى ذَاتَ لَيْلَةٍ فِي الْمَسْجِدِ فَصَلَّى بِصَلاتِهِ نَاسٌ ثُمَّ صَلَّى مِنْ الْقَابِلَةِ فَكَثُرَ النَّاسُ ثُمَّ اجْتَمَعُوا مِنْ اللَّيْلَةِ الثَّالِثَةِ أَوْ الرَّابِعَةِ فَلَمْ يَخْرُجْ إِلَيهِم رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَمَ فَلمَّا أَصْبَحَ قَالَ قَدْ رَأَيْتُ الَّذي صَنَعتُمْ وَلَمْ يَمْنَعْنِي مِنْ الْخُرُوجِ إِليْكُمْ إِلَّا أَنِّي خَشِيتُ أَنْ تُفْرَضَ عَلَيكُمْ وَذلِكَ فِي رَمَضَانَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1129