امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از ابن شہاب از عروہ از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، وہ بیان کرتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی کام کو چھوڑ دیتے تھے حالانکہ آپ اس عمل کو پسند کرتے تھے، اس خدشہ سے کہ لوگ اس پر عمل کرنے لگیں گے تو ان پر وہ کام فرض ہو جائے گا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی چاشت کی نماز نہیں پڑھی اور بے شک میں چاشت کی نماز پڑھتی ہوں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
قَالَتْ إِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَدَعُ الْعَمَلَ وَهُو يحبُّ أَنْ يَعْمَلَ بِهِ خَشْيَةَ أَنْ يَعْمَل بهِ النَّاسُ فَيُفْرَضَ عَلَيْهِمْ وَمَا سَبَّحَ رسُول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سبْحَة الضُّحَى قَطُّ وَإِنِّي لَأُسَبِّحُهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 1128