امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ ہمیں ابن مقاتل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا کہ ہمیں عبداللہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں معمر نے خبر دی از الزہری از ہند بنت الحارث از حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات بیدار ہوئے تو آپ نے فرمایا: سبحان اللہ! اس رات خزائن سے کیا کیا آزمائشیں نازل کی گئی ہیں، کوئی ہے جو حجروں والیوں کو بیدار کرے، دنیا میں بہت سی ملبوس عورتیں آخرت میں برہنہ ہوں گی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَر عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ هِنْدٍ بِنْتِ الْحَارِثِ عنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
أَنّ النّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ استيقَظ لَيْلَةً فَقَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ مَاذَا أُنْزِلَ اللَّيْلَةَ مِنْ الْفِتْنَةِ مَاذَا أُنْزِل مِنْ الْخَزَائِنِ مَنْ يُوقِظُ صَوَاحِبَ الْحُجُرَاتِ يَا رُبَّ كَاسِيَةٍ فِي الدُّنْيَا عَارِيَةٍ فِي الْآخِرَةِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1126