Sahih Al Bukhari 1125

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن کثیر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از الاسود بن قیس از جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ

حضرت جبریل (چند روز) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے سے رک گئے تو قریش کی ایک عورت نے کہا: ان کے شیطان نے ان کے پاس آنے میں تاخیر کردی تو یہ آیات نازل ہوئیں: روشن دن کی قسم! اور رات کی قسم جب اس کی سیاہی پھیل جائے! آپ کے رب نے آپ کو نہیں چھوڑا اور نہ وہ آپ سے ناراض ہوا (الضحیٰ:-)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ قَالَ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ جُنْدَبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

قَالَ احْتَبَسَ جِبْرِيلُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ امْرَأَةٌ من قُريْشٍ أَبْطَأَ عَلَيْهِ شَيْطَانُهُ فَنَزَلت وَالضُّحَى وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى مَا وَدَّعَكَ رَبُّك وَمَا قَلَى

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1125