Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1123

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو الیمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری، انہوں نے کہا: مجھے عروہ نے خبر دی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کو خبر دی کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گیارہ رکعات نماز پڑھتے تھے، یہ آپ کی نماز تھی، اس میں آپ سر اٹھانے سے پہلے اتنی مقدار کا سجدہ کرتے تھے جتنی دیر میں تم میں سے کوئی شخص پچاس آیات پڑھتا ہے اور آپ نمازِ فجر پڑھنے سے پہلے دو رکعت پڑھتے تھے، پھر آپ دائیں کروٹ پر لیٹ جاتے تھے حتیٰ کہ آپ کے پاس نماز (کی اطلاع دینے) کے لیے مؤذن آتا۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخبَرَنِي عُرْوَةُ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عنهَا أَخْبَرَتْهُ

أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي إِحْدى عشْرةَ رَكْعَةً كَانَتْ تِلْكَ صَلَاتَهُ يَسْجُد السَّجْدَةَ مِنْ ذَلِكَ قَدْرَ مَا يَقْرَأُ أَحَدكُمْ خَمْسِينَ آيَةً قَبْلَ أَنْ يَرْفَعَ رَأْسَه وَيَركَعُ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْفَجْر ثُمَّ يضْطجِعُ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ حَتى يَأْتِيَه الْمُنَادِي لِلصَّلَاةِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1123