امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از عبداللہ بن یزید وابی النضر مولیٰ عمر بن عبید اللہ از ابی سلمہ بن عبدالرحمن از حضرت عائشہ ام المؤمنین رضی اللہ عنہا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھتے تھے، پس آپ بیٹھے ہوئے قرآن مجید پڑھتے تھے، پس جب آپ کی قراءت سے تیس یا چالیس آیات رہ جاتیں تو آپ کھڑے ہو جاتے اور کھڑے ہوئے ان آیات کو پڑھتے، پھر آپ رکوع کرتے، پھر سجدہ کرتے، دوسری رکعت بھی آپ اسی طرح پڑھتے، پھر جب آپ نماز پوری کر لیتے تو دیکھتے پس اگر میں بیدار ہوتی تو میرے ساتھ باتیں کرتے اور اگر میں سوئی ہوئی ہوتی تو آپ لیٹ جاتے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، وَأَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ المُؤْمِنِينَ رَضِي اللَّهُ عَنْهَا
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي جَالِسًا، فَيَقْرَأُ وَهُوَ جَالِسٌ، فَإِذَا بَقِيَ مِنْ قِراءَتِهِ نَحْوٌ مِنْ ثَلاَثِينَ أَوْ أَرْبَعِينَ آيَةً قَامَ فَقَرَأَهَا وَهُوَ قَائِمٌ، ثُمَّ يَرْكَعُ، ثُمَّ سَجَدَ يَفْعَلُ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ مِثْلَ ذَلِكَ، فَإِذَا قَضَى صَلاَتَهُ نَظَرَ فَإِنْ كُنْتُ يَقْظَى تَحَدَّثَ مَعِي، وَإِنْ كُنْتُ نَائِمَةً اضْطَجَعَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1119