Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1117

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی از عبداللہ بن المبارک از ابراہیم بن طہمان، انہوں نے کہا: مجھے الحسین المکتب نے حدیث بیان کی از ابن بریدہ از حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ، انہوں نے کہا:

مجھے بواسیر تھی تو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کے متعلق سوال کیا، آپ نے فرمایا: کھڑے ہو کر نماز پڑھو، اگر تمہیں اس کی طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھو، پس اگر تم کو اس کی طاقت نہ ہو تو کروٹ کے بل نماز پڑھو۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ، قَالَ حَدَّثَنِي الحُسَيْنُ المُكْتِبُ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ

كَانَتْ بِي بَوَاسِيرُ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّلاَةِ، فَقَالَ صَلِّ قَائِمًا، فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَقَاعِدًا، فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَعَلَى جَنْبٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1117