امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابوعوانہ نے حدیث بیان کی از ابی حصین از ابی صالح از ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ از نبی ﷺ‘ آپ نے فرمایا:
میرا نام رکھو اور میری کنیت نہ رکھو اور جس نے مجھے نیند میں دیکھا‘ اس نے بے شک مجھے ہی دیکھا ہے‘ کیونکہ شیطان میری صورت کی مثل نہیں بنا سکتا اور جس نے مجھ پر عمداً جھوٹ باندھا‘ وہ اپنے بیٹھنے کی جگہ دوزخ کی آگ میں بنا لے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ
تَسَمَّوْا بِاسْمِي، وَلَا تَكْتَنُوا بِكُنْيَتِي، وَمَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ فِي صُورَتِي، وَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 110