Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1109

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری، انہوں نے کہا: مجھے سالم نے خبر دی از حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ

میں نے دیکھا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو روانہ ہونے میں جلدی ہوتی تو آپ مغرب کی نماز کو مؤخر کر دیتے حتیٰ کہ مغرب اور عشاء کی نمازوں کو جمع کرتے، سالم نے کہا: اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی اسی طرح کرتے تھے جب ان کو روانہ ہونے میں جلدی ہوتی تو وہ مغرب کی اقامت کہتے، پھر اس کی تین رکعت پڑھتے، پھر سلام پھیرتے، پھر تھوڑی دیر ٹھہرتے حتیٰ کہ عشاء کی اقامت کہتے، پس اس کی دو رکعت پڑھتے، پھر سلام پھیر دیتے، پھر ان کے درمیان ایک رکعت بھی نفل نہیں پڑھتے تھے اور نہ عشاء کے بعد کوئی سجدہ کرتے حتیٰ کہ آدھی رات کو قیام کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَعْجَلَهُ السَّيْرُ فِي السَّفَرِ، يُؤَخِّرُ صَلاَةَ المَغْرِبِ حَتَّى يَجْمَعَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ العِشَاءِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1109