Sahih Al Bukhari 1105

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو الیمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری، انہوں نے کہا: مجھے سالم بن عبداللہ نے خبر دی از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما

کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سواری کی پشت پر نفل پڑھتے تھے، جس طرف بھی سواری کا رخ ہو اور سر سے اشارہ کرتے تھے، اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی اسی طرح کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُسَبِّحُ عَلى ظَهْرِ رَاحِلَتِهِ حَيْثُ كَانَ وَجْهُهُ يُومِئُ بِرَأْسِهِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1105