امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں حفص بن عمر نے حدیث بیان کی وہ کہتے ہیں: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از عمرو از ابن ابی لیلیٰ انہوں نے بیان کیا کہ
ہمیں کسی نے یہ خبر نہیں دی کہ اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو چاشت کی نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے ماسوا حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا کے انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن ان کے گھر میں غسل کیا پھر آٹھ رکعات پڑھیں پس میں نے آپ کو اس سے خفیف نماز پڑھتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا البتہ آپ رکوع اور سجود پورا کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ
مَا أَخْبَرَنَا أَحَدٌ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسلَّمَ صَلَّى الضُّحَى غَيْرُ أُمِّ هَانِئٍ ذَكَرت أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ اغْتَسَلَ فِي بَيْتِهَا، فَصلَّى ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ، فَمَا رَأَيْتُهُ صَلّى صَلاَةً أَخَفَّ مِنْهَا غَيْرَ أَنَّهُ يُتم الرُّكوعَ وَالسُّجُودَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1103