Sahih Al Bukhari 1102

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از عیسیٰ بن حفص بن عاصم، انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے:

میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مصاحبت کی ہے، آپ سفر میں دو رکعت (فرض) سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے، اسی طرح حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہم۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عِيسَى بْنِ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ

صَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ لاَ يَزِيدُ فِي السَّفَرِ عَلَى رَكْعَتَيْنِ، وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ، وَعُثْمَانَ كَذَلِكَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُم

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1102