امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن سعید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حبان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ہمام نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں انس بن سیرین نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا:
جب حضرت انس رضی اللہ عنہ شام سے آئے تو ہم نے ان کا استقبال کیا، ہم ان سے عین التمر کے مقام پر ملے، پس میں نے ان کو دیکھا وہ گدھے پر نماز پڑھ رہے تھے اور ان کا منہ اس طرف تھا یعنی قبلہ کی بائیں طرف تھا، میں نے ان سے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ غیر قبلہ کی طرف نماز پڑھ رہے ہیں، انہوں نے کہا: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح نماز پڑھتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں نماز نہ پڑھتا۔
ابن طہمان نے اس حدیث کو از حجاج از انس بن سیرین از حضرت انس رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم روایت کیا ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا حَبَّانُ، قَالَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ، قَالَ اسْتَقْبَلْنَا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حِينَ قَدِمَ مِنَ الشَّأْمِ، فَلَقِينَاهُ بِعَيْنِ التَّمْرِ فَرَأَيْتُهُ
يُصَلِّي عَلَى حِمَارٍ، وَوَجْهُهُ مِنْ ذَا الجَانِبِ يَعْنِي عَنْ يَسَارِ القِبْلَةِ فَقُلْتُ رَأَيْتُكَ تُصَلِّي لِغَيْرِ القِبْلَةِ، فَقَالَ لَوْلاَ أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَهُ لم أَفْعَلْهُ
Reference: Sahih Al Bukhari 1100