(امام بخاری نے کہا کہ) ہمیں آدم بن ابی ایاس نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا کہ ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از عبداللہ بن ابو السفر، و اسماعیل از شعبی از حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا:
(کامل) مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں اور (کامل) مہاجر وہ ہے جو اللہ کے منع کیے ہوئے کاموں سے ہجرت کر لے۔
امام ابو عبداللہ بخاری نے کہا: اور ابو معاویہ نے کہا: ہمیں داؤد نے حدیث بیان کی عامر سے، انہوں نے کہا: میں نے عبداللہ بن عمرو سے سنا کہ نبی ﷺ نے فرمایا، اور عبد الاعلیٰ نے کہا از داؤد از عامر از عبداللہ روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا (اس سے حدیث کی دو سندوں کا ذکر مقصود ہے)۔
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ وَإِسْمَاعِيلَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ﵄، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ، قَالَ
الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ مَا نَهَى اللهُ عَنْهُ.
Reference: Sahih Al Bukhari 10