اور لیث نے کہا: مجھے یونس نے حدیث بیان کی از ابن شہاب، انہوں نے کہا کہ سالم نے بیان کیا کہ
حضرت عبداللہ رات کو سواری پر نماز پڑھتے تھے اور وہ اس وقت مسافر تھے اور وہ یہ پرواہ نہیں کرتے تھے کہ سواری کا کس طرف منہ ہے، اور حضرت عبداللہ بن عمر نے کہا: رسول اللہ ﷺ سواری پر نفل پڑھتے تھے جس طرف بھی اس کا منہ ہو، اور اس پر وتر پڑھتے تھے، البتہ آپ اس پر فرض نہیں پڑھتے تھے۔
وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ قَالَ سَالِمٌ
كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يُصَلِّي عَلَى دَابَّتِهِ مِنَ اللَّيْلِ، وَهُوَ مُسَافِرٌ مَا يُبَالِي حَيْثُ مَا كَانَ وَجْهُهُ قَالَ ابْنُ عُمَرَ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَبِّحُ عَلى الرَّاحِلَةِ قِبَلَ أَيِّ وَجْهٍ تَوَجَّهَ، وَيوتر عَلَيْهَا، غَيْرَ أَنَّهُ لاَ يُصَلِّي عَلَيهَا المَكْتُوبَةَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1098