امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن بکیر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از عقیل از ابن شہاب از عبداللہ بن عامر بن ربیعہ کہ حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نے ان کو خبر دی کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ سواری پر سر کے اشارہ سے نماز پڑھ رہے تھے، جس طرح بھی سواری کا رخ ہو، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرض نماز میں اس طرح نہیں کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، أَنَّ عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ أَخْبرَهُ، قَالَ
رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى الرَّاحِلَةِ يسَبِّحُ، يُومِئُ بِرَأْسِهِ قِبَلَ أَيِّ وَجْه توَجه، وَلَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ ذَلِكَ فِي الصَّلاَة المَكْتُوبَةِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1097