Sahih Al Bukhari 108

(امام بخاری روایت کرتے ہیں:) ہمیں ابومعمر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبد الوارث نے حدیث بیان کی از عبد العزیز کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے تم کو بہ کثرت حدیثیں بیان کرنے سے ضرور یہ چیز منع کرتی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:

”جس نے مجھ پر عمداً جھوٹ باندھا، وہ دوزخ کی آگ میں اپنے بیٹھنے کی جگہ بنالے۔“

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ أَنَسٌ : إِنَّهُ لَيَمْنَعُنِي أَنْ أُحَدِّثَكُمْ حَدِيثًا كَثِيرًا أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ

مَنْ تَعَمَّدَ عَلَيَّ كَذِبًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 108