Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1082

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از عبید اللہ، انہوں نے کہا: مجھے نافع نے خبر دی از حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ، انہوں نے بیان کیا:

میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منی میں دو رکعت نماز پڑھی اور حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت کی ابتدا میں، پھر انہوں نے نماز پوری پڑھی۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنى رَكْعَتَيْنِ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ وَمَعَ عُثْمَانَ صَدْرًا مِنْ إِمَارَتِهِ ثُمَّ أَتَمَّهَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1082