امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو معمر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبد الوارث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ بن ابی اسحاق نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا‘ انہوں نے کہا:
ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ سے مکہ کی طرف گئے‘ آپ دو دو رکعت نماز پڑھتے رہے حتیٰ کہ ہم مدینہ واپس آ گئے‘ میں نے پوچھا: آپ لوگوں نے مکہ میں کتنے دن قیام کیا تھا؟ انہوں نے بتایا: ہم نے دس دن قیام کیا تھا۔
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَارِثِ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا، يَقُولُ
خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ المَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ فَكَانَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعْنَا إِلَى المَدِينَةِ، قُلْتُ أَقَمْتُمْ بِمَكَّةَ شَيْئًا؟ قَالَ أَقَمْنَا بِهَا عَشْرًا
Reference: Sahih Al Bukhari 1081