(امام بخاری روایت کرتے ہیں:) ہمیں ابوالولید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از جامع بن شداد از عامر بن عبد اللہ بن الزبیر از والد خود، انہوں نے کہا: میں نے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ سے کہا:
میں آپ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس قدر احادیث نہیں سنتا، جس طرح فلاں فلاں حدیث بیان کرتے ہیں! انہوں نے کہا: بہرحال میں آپ سے کبھی علیحدہ نہیں ہوا، لیکن میں نے آپ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس نے مجھ پر جھوٹ باندھا وہ دوزخ کی آگ میں اپنے بیٹھنے کی جگہ بنا لے۔“
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قُلْتُ لِلزُّبَيْرِ
إِنِّي لَا أَسْمَعُكَ تُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ ﷺ كَمَا يُحَدِّثُ فُلَانٌ وَفُلَانٌ. قَالَ: أَمَا إِنِّي لَمْ أُفَارِقْهُ، وَلَكِنْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 107