Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1079

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں صدقہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے خبر دی از عبید اللہ از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس سورت کو پڑھتے تھے جس میں سجدہ تھا، پس آپ سجدہ کرتے اور ہم سجدہ کرتے حتیٰ کہ ہم میں سے کوئی ایک اپنی پیشانی رکھنے کے لیے جگہ نہیں پاتا تھا۔

حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الفَضْلِ، قَالَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ السُّورَةَ الَّتِي فيهَا السَّجْدَةُ فَيَسْجُدُ، وَنَسْجُدُ مَعَهُ، حَتَّى مَا يَجِدُ أَحَدُنَا مَكَانًا لِمَوْضِعِ جَبْهَتِهِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1079