امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں معتمر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے اپنے والد سے سنا، انہوں نے کہا: مجھے بکر نے حدیث بیان کی از ابی رافع، انہوں نے کہا:
میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی، پس انہوں نے یہ آیت پڑھی: ”اِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ“ (الانشقاق:) پس سجدہ کیا، میں نے کہا: یہ کیسا سجدہ ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے اس آیت پر سجدہ کیا تھا، پس میں ہمیشہ اس آیت پر سجدہ کرتا رہوں گا حتیٰ کہ ان سے مل جاؤں۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، قَالَ سَمِعْتُ أَبِي، قَالَ حَدَّثَنِي بَكْرٌ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ
قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ العَتَمَةَ، فَقَرَأَ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ، فَقُلْتُ مَا هَذِهِ؟ قَالَ سَجَدْتُ بِهَا خَلْفَ أَبِي القَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلاَ أَزَالُ أَسْجُدُ فِيهَا حَتَّى أَلْقَاهُ
Reference: Sahih Al Bukhari 1078