امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از عبید اللہ، انہوں نے کہا: مجھے نافع نے حدیث بیان کی از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے سامنے سجدہ کی کوئی سورت پڑھتے، پس آپ سجدہ کرتے تو ہم بھی سجدہ کرتے حتیٰ کہ ہم میں سے کسی شخص کو سجدہ کرنے کی جگہ بھی نہ ملتی۔
حَدَّثَنَا مُسدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا عُبَيدُ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا
قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرأ علَيْنَا السُّورَةَ، فِيهَا السَّجْدَةُ فَيَسْجُدُ وَنَسْجُدُ، حَتَّى مَا يَجِدُ أَحَدُنَا مَوْضِع جَبْهَتِهِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1075