Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1074

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسلم بن ابراہیم اور معاذ بن فضالہ نے حدیث بیان کی‘ ان دونوں نے کہا: ہمیں ہشام نے خبر دی از یحییٰ از ابی سلمہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ

میں نے دیکھا کہ حضرت ابو ہریرہ نے ”اذا السماء انشقت“ (الانشقاق:) کو پڑھا‘ پس اس کا سجدہ کیا‘ پس میں نے کہا: اے ابو ہریرہ! کیا میں آپ کو سجدہ کرتے ہوئے نہیں دیکھ رہا؟ انہوں نے کہا: اگر میں نے رسول اللہﷺ کو سجدہ کرتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں سجدہ نہ کرتا۔

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَمُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ، قَالاَ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ

قَالَ رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَرَأَ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ، فَسَجَدَ بِهَا، فَقُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ أَلَمْ أَرَكَ تَسْجُدُ؟ قَالَ لَوْ لَمْ أَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ لَمْ أَسْجُدْ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1074