امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم بن ابی ایاس نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن ابی ذئب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن عبد اللہ بن قسیط نے حدیث بیان کی از عطاء بن یسار از حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے کہا:
میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے النجم پڑھی تو آپ نے اس میں سجدہ نہیں کیا۔
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
قَالَ قَرَأْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّجْمِ فَلَمْ يَسْجُدْ فِيهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 1073