امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں حفص بن عمر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از ابو اسحاق از الاسود از حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ النجم پڑھی، پس آپ نے سجدہ کیا اور اس میں قوم کے ہر شخص نے سجدہ کیا، پھر قوم میں سے ایک شخص نے مٹھی میں کنکریاں یا مٹی پکڑی اور اس کو اپنے چہرے کی طرف بلند کیا اور کہا: مجھے یہ کافی ہے، پس تحقیق یہ ہے کہ میں نے اس کو بعد میں دیکھا وہ حالت کفر میں قتل کیا گیا۔
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ سُورَةَ النَّجْمِ، فسجَدَ بِهَا فَمَا بَقِيَ أَحَدٌ مِنَ القَوْمِ إِلَّا سَجَدَ، فَأَخَذَ رَجُلٌ مِنَ القَوْمِ كَفًّا مِنْ حَصًى أَوْ تُرَابٍ فَرَفَعَهُ إِلَى وَجْهِهِ، وَقَالَ يَكْفِينِي هَذَا، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ بَعْدُ قُتِلَ كَافِرًا
Reference: Sahih Al Bukhari 1070