امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں غندر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از ابی اسحاق، انہوں نے کہا: میں نے از اسود از حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ، انہوں نے بیان کیا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں سورۃ النجم کی تلاوت کی اور اس میں سجدہ کیا اور آپ کے ساتھ جو لوگ تھے، انہوں نے بھی سجدہ کیا سوائے ایک بوڑھے شخص کے اس نے اپنے ہاتھ میں کچھ کنکریاں لیں یا مٹی لی، پھر اس کو اپنی پیشانی پر رکھ لیا اور کہا: مجھے یہ کافی ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود نے کہا: میں نے بعد میں دیکھا وہ حالت کفر میں قتل کیا گیا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ سَمِعْتُ الأَسْوَدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ
قَرَأَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّجْمَ بِمَكَّةَ فَسَجَدَ فِيها وسجَدَ مَنْ مَعَهُ غَيْرَ شَيْخٍ أَخَذَ كَفًّا منْ حصًى أَوْ تُرَابٍ فَرَفَعَهُ إِلَى جَبْهَتِهِ، وَقَالَ يَكْفِينِي هَذَا ، فَرَأَيْتُهُ بَعْدَ ذَلِكَ قُتِلَ كَافِرًا
Reference: Sahih Al Bukhari 1067