امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن مہران نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں الولید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن نمر نے خبر دی، انہوں نے ابن مسلم بن شہاب سے سنا از عروہ از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چاند گرہن کی نماز میں بہ آواز بلند قراءت کی، پس جب آپ قراءت سے فارغ ہوئے تو آپ نے اللہ اکبر کہا، پس رکوع کیا اور جب رکوع سے سر اٹھایا تو کہا:'' سمع اللہ لمن حمدہ ربنا ولک الحمد'' پھر آپ چاند گرہن کی نماز اسی طرح پڑھتے رہے، چار رکوع، دو رکعتوں اور چار سجدوں میں۔
- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ نَمِرٍ، سَمِعَ ابْنَ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، جَهَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلاَةِ الخُسُوفِ بِقِرَاءَتِهِ، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ قِرَاءَتِهِ كَبَّرَ، فَرَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ مِنَ الرَّكْعَةِ قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا وَلَكَ الحَمْدُ، ثُمَّ يُعَاوِدُ القِرَاءَةَ فِي صَلاَةِ الكُسُوفِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فِي رَكْعَتَيْنِ وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ
Reference: Sahih Al Bukhari 1065