(امام بخاری روایت کرتے ہیں:) ہمیں عبداللہ بن عبدالوہاب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث بیان کی از ایوب، از محمد، از ابن ابی بکرہ، از حضرت ابی بکرہ رضی اللہ عنہ کہ ذکر کیا گیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”تمہاری جانیں اور تمہارے اموال۔“ (راوی) محمد نے کہا: میرا گمان ہے کہ آپ نے فرمایا: ”اور تمہاری عزتیں تم پر (اس طرح) حرام ہیں، جس طرح آج کے دن تمہارے اس شہر میں حرام ہیں، سنو! تم میں سے شاہد (حاضر) کو چاہیے کہ غائب کو پہنچادے“ اور (راوی) محمد یہ کہتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا، آپ نے دو بار فرمایا تھا: ”سنو! کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے!“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ذُكِرَ النَّبِيُّ ﷺ قَالَ
فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ قَالَ مُحَمَّدٌ وَأَحْسِبُهُ قَالَ وَأَعْرَاضَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ، كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا، أَلَا لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ مِنْكُمُ الْغَائِبَ. وَكَانَ مُحَمَّدٌ يَقُولُ: صَدَقَ رَسُولُ اللهِ ﷺ، كَانَ ذَلِكَ: أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ. مَرَّتَيْنِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 105