Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1059

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن العلاء نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو اسامہ نے حدیث بیان کی از برید بن عبد اللہ از ابی بردہ از حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ

سورج کو گہن لگ گیا، پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم گھبرائے ہوئے کھڑے ہوئے، آپ کو یہ خوف تھا کہ قیامت آ گئی ہے، پس آپ مسجد میں آئے، سو آپ نے بہت طویل قیام اور رکوع اور سجود کے ساتھ نماز پڑھائی، جو میں نے آپ کو کبھی پڑھاتے ہوئے نہیں دیکھی تھی، اور آپ نے فرمایا: یہ وہ نشانیاں ہیں جن کو اللہ عزوجل بھیجتا ہے جو کسی کی موت کی وجہ سے ہوتی ہیں نہ کسی کی حیات کی وجہ سے، لیکن اللہ ان کے سبب سے اپنے بندوں کو ڈراتا ہے، پس جب تم ان میں سے کسی چیز کو دیکھو تو اللہ کے ذکر اور اس سے دعا اور استغفار کی پناہ میں آؤ۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ خَسَفَتْ الشَّمْسُ فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَزِعًا يَخْشَى أَنْ تَكُونَ السَّاعَةُ فَأَتَى الْمَسْجِدَ فَصَلَّى بِأَطْوَلِ قِيَامٍ وَرُكُوعٍ وَسُجُودٍ رَأَيْتُهُ قَطُّ يَفْعَلُهُ وَقَالَ هَذِهِ الْآيَاتُ الَّتِي يُرْسِلُ اللَّهُ لَا تَكُونُ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ وَلَكِنْ يُخَوِّفُ اللَّهُ بِهِ عِبَادَهُ فَإِذَا رَأَيْتُمْ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ فَافْزَعُوا إِلَى ذِكْرِهِ وَدُعَائِهِ وَاسْتِغْفَارِهِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1059