Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1056

پھر صبح کو رسول اللہ ﷺ سواری پر سوار ہوئے، پس سورج کو گہن لگ گیا، پھر چاشت کے وقت رسول اللہ ﷺ لوٹ کر آئے پھر رسول اللہ ﷺ ازواج مطہرات کے حجروں کے درمیان سے گزرے، پھر آپ کھڑے ہوئے، پس آپ نے نماز پڑھی اور صحابہ آپ کے پیچھے کھڑے ہو گئے، پس آپ نے طویل قیام کیا، پھر آپ نے طویل رکوع کیا، پھر آپ نے رکوع سے سر اٹھایا، پھر آپ نے طویل قیام کیا اور یہ پہلے قیام سے کم تھا، پھر آپ نے طویل رکوع کیا اور یہ پہلے رکوع سے کم تھا، پھر آپ نے سر اٹھایا، پس آپ نے طویل سجدہ کیا، پھر آپ نے قیام کیا، پس طویل قیام کیا اور یہ پہلے قیام سے کم تھا، پھر آپ نے طویل رکوع کیا اور یہ پہلے رکوع سے کم تھا، پھر آپ نے طویل قیام کیا اور یہ پہلے قیام سے کم تھا، پھر آپ نے طویل رکوع کیا اور یہ پہلے رکوع سے کم تھا، پھر آپ نے سجدہ کیا اور یہ پہلے سجدہ سے کم تھا، پھر آپ نمازیوں کی طرف مڑے، پس جو اللہ نے چاہا وہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، پھر آپ نے نمازیوں کو یہ حکم دیا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے عذاب قبر سے پناہ طلب کریں۔

- ثُمَّ رَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ غَدَاةٍ مَرْكَبًا، فَكَسَفَتِ الشَّمْسُ، فَرَجَعَ ضُحًى، فَمَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ ظَهْرَانَيِ الحُجَرِ، ثُمَّ قَامَ، فَصَلَّى وَقَامَ النَّاسُ وَرَاءَهُ، فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلًا، ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلًا، ثُمَّ رَفَعَ، فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلًا وَهُوَ دُونَ القِيَامِ الأَوَّلِ، ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلًا وَهُوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ، ثُمَّ رَفَعَ، فَسَجَدَ سُجُودًا طَوِيلًا، ثُمَّ قَامَ، فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلًا وَهُوَ دُونَ القِيَامِ الأَوَّلِ، ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلًا وَهُوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ، ثُمَّ قَامَ قِيَامًا طَوِيلًا وَهُوَ دُونَ القِيَامِ الأَوَّلِ، ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلًا وَهُوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ، ثُمَّ سَجَدَ وَهُوَ دُونَ السُّجُودِ الأَوَّلِ، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقُولَ ثُمَّ «أَمَرَهُمْ أَنْ يَتَعَوَّذُوا مِنْ عَذَابِ القَبْرِ»

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1056