Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1054

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ربیع بن یحییٰ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں زائدہ نے حدیث بیان کی از ہشام از فاطمہ از حضرت اسماء رضی اللہ عنہا، وہ بیان کرتی ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج گہن میں غلام آزاد کرنے کا حکم دیا۔

حَدَّثَنَا رَبِيعُ بْنُ يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَاءَ قَالَتْ لَقَدْ أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْعَتَاقَةِ فِي كُسُوفِ الشَّمْسِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1054