Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1051

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو نعیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شیبان نے حدیث بیان کی از یحییٰ از ابی سلمہ از عبد اللہ بن عمرو، انہوں نے بیان کیا:

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں سورج کو گہن لگ گیا تو یہ نداء کی گئی کہ نماز تیار ہے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سجدہ کے ساتھ دو رکوع کیے، پھر آپ کھڑے ہوئے، پھر ایک سجدہ کے ساتھ دو رکوع کیے، پھر آپ بیٹھ گئے، پھر سورج منکشف ہو گیا، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: میں نے اس سے پہلے کبھی اتنا طویل سجدہ نہیں کیا۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُ قَالَ لَمَّا كَسَفَتْ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُودِيَ إِنَّ الصَّلَاةَ جَامِعَةٌ فَرَكَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ فِي سَجْدَةٍ ثُمَّ قَامَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ فِي سَجْدَةٍ ثُمَّ جَلَسَ ثُمَّ جُلِّيَ عَنْ الشَّمْسِ قَالَ وَقَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا مَا سَجَدْتُ سُجُودًا قَطُّ كَانَ أَطْوَلَ مِنْهَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1051