Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1048

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ’میں قتیبہ بن سعید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ’ہمیں حماد بن زید نے حدیث بیان کی از یونس از الحسن از حضرت ابی بکرہ رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے نشانیاں ہیں، انہیں کسی کی موت کی وجہ سے گہن لگتا ہے نہ کسی کی حیات کی وجہ سے‘ لیکن اللہ تعالیٰ اس سے اپنے بندوں کو ڈراتا ہے۔

اور ابو عبید اللہ نے کہا: عبد الوارث اور شعبہ اور خالد بن عبد اللہ اور حماد بن سلمہ نے از یونس ذکر نہیں کیا کہ اللہ ان سے اپنے بندوں کو ڈراتا ہے اور یونس کی متابعت اشعث نے کی ہے از الحسن‘ اور اس کی متابعت موسیٰ نے کی ہے از مبارک از الحسن انہوں نے کہا: مجھے ابوبکرہ نے خبر دی از نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہ اللہ تعالیٰ ان سے اپنے بندوں کو ڈراتا ہے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ، لاَ يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ، وَلَكِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يُخَوِّفُ بِهَا عِبَادَهُ ‏"‏‏.‏ وَقَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ لَمْ يَذْكُرْ عَبْدُ الْوَارِثِ وَشُعْبَةُ وَخَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ يُونُسَ ‏"‏ يُخَوِّفُ بِهَا عِبَادَهُ ‏"‏‏.‏ وَتَابَعَهُ مُوسَى عَنْ مُبَارَكٍ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم‏.‏ ‏"‏ إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يُخَوِّفُ بِهِمَا عِبَادَهُ ‏"‏‏.‏ وَتَابَعَهُ أَشْعَثُ عَنِ الْحَسَنِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1048