امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمرو بن عوف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں خالد نے حدیث بیان کی از یونس از الحسن از ابی بکرہ، انہوں نے بیان کیا کہ
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے، پس سورج کو گہن لگ گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے تہبند کو گھسیٹتے ہوئے اٹھے، آپ مسجد میں داخل ہوئے، پس ہم بھی داخل ہوئے، پس آپ نے ہم کو دو رکعت نماز پڑھائی حتیٰ کہ سورج منکشف ہو گیا، پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک سورج اور چاند کو کسی کی موت کی وجہ سے گہن نہیں لگتا، پس جب تم دونوں کو (گہنایا ہوا) دیکھو تو نماز پڑھو اور دعا کرو حتیٰ کہ تم پر جو گہن ہے وہ منکشف ہو جائے۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ
قَالَ كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْكَسَفَتِ الشَّمْسُ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجُرُّ رِدَاءَهُ حَتّى دخل المَسْجِدَ، فَدَخَلْنَا، فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ حَتَّى انْجَلَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الشَّمْسَ وَالقَمَر لاَ يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا، فَصَلُّوا، وَادْعُوا حَتَّى يُكْشَفَ مَا بِكُمْ
Reference: Sahih Al Bukhari 1040