Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 103

(امام بخاری روایت کرتے ہیں:) ہمیں سعید بن ابی مریم نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں نافع بن عمر نے خبر دی انہوں نے کہا: مجھے ابن ابی ملیکہ نے حدیث بیان کی کہ حضرت عائشہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ جب بھی کسی بات کو سنتیں جو ان کو سمجھ نہ آتی تو وہ اس میں رجوع کرتیں حتیٰ کہ اس کو سمجھ لیتیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

”جس شخص سے حساب لیا گیا، اس کو عذاب دیا گیا۔“ حضرت عائشہ فرماتی ہیں: میں نے عرض کیا: کیا اللہ تعالیٰ نے قرآن میں یہ نہیں فرمایا: ”پس عنقریب آسان حساب لیا جائے گا“؟ (الانشقاق: ۸) حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا: یہ تو صرف حساب کو پیش کرنا ہے، لیکن جس سے حساب میں جرح کی گئی، وہ ہلاک ہو جائے گا۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: أَخْبَرَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ: أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ ﷺ كَانَتْ لَا تَسْمَعُ شَيْئًا لَا تَعْرِفُهُ إِلَّا رَاجَعَتْ فِيهِ حَتَّى تَعْرِفَهُ، وَأَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ

مَنْ حُوسِبَ عُذِّبَ. قَالَتْ عَائِشَةُ: فَقُلْتُ: أَوَلَيْسَ يَقُولُ اللهُ تَعَالَى: ﴿فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا﴾ قَالَتْ فَقَالَ: إِنَّمَا ذَلِكِ الْعَرْضُ، وَلَكِنْ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ يَهْلِكْ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 103