امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن المثنیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حسین بن الحسن نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن عون نے حدیث بیان کی از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے دعا کی:
اے اللہ! ہمارے شام میں اور ہمارے یمن میں برکت دے‘ حضرت ابن عمر نے بیان کیا: صحابہ نے کہا: اور ہمارے نجد میں‘ حضرت ابن عمر نے کہا: آپ نے فرمایا: اے اللہ! ہمارے شام اور ہمارے یمن میں برکت دے‘ حضرت ابن عمر نے بیان کیا: صحابہ نے کہا: اور ہمارے نجد میں‘ آپ نے فرمایا: وہاں زلزلے اور فتنے برپا ہوں گے اور وہیں سے شیطان کا سینگ طلوع ہوگا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَفِي يَمَنِنَا قَالَ قَالُوا وَفِي نَجْدِنَا قَالَ قَالَ اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَفِي يَمَنِنَا قَالَ قَالُوا وَفِي نَجْدِنَا قَالَ قَالَ هُنَاكَ الزَّلَازِلُ وَالْفِتَنُ وَبِهَا يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1037