Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1032

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد نے حدیث بیان کی اور وہ ابن مقاتل ابوالحسن المروزی ہیں، انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں عبیداللہ نے خبر دی از نافع از القاسم بن محمد از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش کو دیکھتے تو فرماتے: اے اللہ! اس کو نفع والی بارش بنا دے۔

قاسم بن محمد نے عبداللہ کی متابعت کی ہے از عبیداللہ اور اس کو اوزاعی اور عقیل نے نافع سے روایت کیا ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَأَى الْمَطَرَ قَالَ اللَّهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا تَابَعَهُ الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ وَرَوَاهُ الْأَوْزَاعِيُّ وَعُقَيْلٌ عَنْ نَافِعٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1032