امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ اور ابن عدی نے حدیث بیان کی از سعید از قتادہ از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ استسقاء کے سوا کسی دعا میں اپنے ہاتھوں کو بلند نہیں کرتے تھے اور آپ ہاتھ (اس قدر) بلند کرتے کہ آپ کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنْ دُعَائِهِ إِلَّا فِي الِاسْتِسْقَاءِ وَإِنَّهُ يَرْفَعُ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبْطَيْهِ
Reference: Sahih Al Bukhari 1031