Sahih Al Bukhari 102

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں غندر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از عبدالرحمٰن ابن الاصبهانی از ذکوان از حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہی حدیث۔

(تم میں سے جو عورت بھی اپنے تین بچوں کو پہلے بھیج دے گی، وہ اس کے لیے دوزخ کی آگ سے حجاب ہو جائیں گے، ایک خاتون نے کہا: اور دو؟ آپ نے فرمایا: اور دو بھی۔)

اور از عبدالرحمٰن بن الاصبهانی، انہوں نے کہا: میں نے ابوحازم سے سنا از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ انہوں نے کہا: تین ایسے بچے جو بلوغت کو نہ پہنچے ہوں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ، عَنْ ذَكْوَانَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ بِهَذَا. وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ:

ثَلَاثَةً لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 102